سابق پولیس انسپکٹر  عابد باکسر گرفتار

 سابق پولیس انسپکٹر  عابد باکسر گرفتار

لاہور: عابد باکسر کو گرفتار کرلیاگیا۔ پنجاب پولیس نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر اپنے امور سرانجام دے چکے ہیں اور ان کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں