نئی دہلی: بالی وڈ کے اداکار ریتک روشن نے میٹرو میں پرستاروں کے ساتھ سفر کیا۔پرستار ا پنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ بالی وڈ کے اداکار ریتک روشن نے اپنے سفر کو یادگار قرار دیا۔ اس بارے میں ریتک نے انٹرویو میں کہاکہ میں نے کام کی روٹین سے ہٹ کر میٹرو میں سفر کیا۔ میں عام لوگوں کی طرح سفر کرنا چاہتا۔ میں ممبئی کی میٹرو میں بہت کم سفر کرتا ہوں کیونکہ مصروفیت کی وجہ سے وقت ہی نہیں ملتا۔
مجھے پرستاروں نے جو اپنائیت دی وہ میرے لیے ناقابل فراموش تھی ۔میں نے بھی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ریتک نے انسٹا گرام پوسٹ میں مسافروں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آج کام پر جانے کیلئے میٹرو میں سوار ہوگیا، بہت اچھے لوگوں سے ملاقات ہوئی، آپ لوگوں سے وہ محبت شیئر کر رہا ہوں جو مجھے لوگوں سے ملی۔
ریتک روشن نے کہا کہ بہت شاندار تجربہ رہا، گرمی اور ٹریفک دونوں کو شکست دے دی اور ایکشن فلم کی شوٹنگ کیلئے توانائی
بچا لی۔
https://www.instagram.com/p/CyVTDQ6s2go/?img_index=9