الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کردی

05:52 PM, 13 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے  سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ 

 نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن  نے  اے پی ایم ایل کو انتخابی نشان نہ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اے پی ایم ایل کو انتخابی نشان ایگل الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ۔

الیکشن کمیشن نے ایگل کا انتخابی نشان خالی قرار دے دیا ۔کوئی بھی سیاسی جماعت قانون کے تحت انتخابی نشان ایگل لے سکتی ہے۔

مزیدخبریں