منیلا: منیلا میں زلزلےسے شہری خوفزدہ ہوکر عمارتوں سے باہرآگئے۔ فلپائن کے دارالحکومت میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.2 بتائی جارہی ہے۔
تاہم اس زلزلے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
متعلقہ محکمے کاکہنا ہے کہ ا بتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ مقامی حکام نے ممکنہ نقصان اور آفٹر شاکس کی وارننگ دی ہے۔