کنٹونمنٹ کی جگہ فوج کو خاص مقصد کیلئے دی گئی،شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں؟چیف جسٹس، پروفیشنل ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار

04:45 PM, 13 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کو غیر آئینی قرار  دے دیا۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج کردیں۔عدالت نے پروفیشنل مد میں وصول ٹیکس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

 چیف جسٹس فائز عیسیٰ سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔ چیف جسٹس فائز عیسی کہا کنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیکس کی وصولی جمہوریت اور شفافیت کی نفی ہے۔ کنٹونمنٹ کی جگہ فوج کو خاص مقصد کیلئے دی گئی۔کنٹونمنٹ میں شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں؟کنٹونمنٹ میں کمرشل سرگرمی کہاں ختم ہوتی ہے پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ کنٹونمنٹس ٹینک کہاں کھڑا ہوا ہے اس کا پتا نہیں چلتا۔ ملکی ادارے اپنی اصل حدود میں آ رہے ہیں۔ توقع ہے دیگر ادارے بھی ایسا ہی کریں گے۔کنٹونمنٹ کا فیصلہ ایک شخص یک قلم جنبش اسے ختم کردیتاہے ۔ 

مزیدخبریں