اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی۔ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے نظر ثانی دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔
نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی، ، استدعاہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپنا آخری فیصلہ نیب ترامیم کے حوالے سے دیا تھا اور عمران خان کی درخواست پر تمام نیب ترامیم مسترد کردی تھیں۔