ڈینگی کے وار تیز، وفاقی دارلحکومت میں 96، پنجاب میں 149 نئے کیس رپورٹ

03:33 PM, 13 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وفاقی دارلحکومت میں 96 نئے جبکہ   پنجاب  میں 149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ  ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ او )کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 693 ہو گئی۔

 ڈی ایچ او  کا کہنا ہے کہ روان سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 67فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران 54 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کےشہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 591ہو گئی جبکہ  دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 96 ہو گئی۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے 6ہزار 217 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 60 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 447 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

 سیکرٹری ہیلتھ علی محمد جان نے بتایا کہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً 131مریض زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں