عوام کیلئے بڑا ریلیف, پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3سو سے نیچےجانے کا امکان

عوام کیلئے بڑا ریلیف, پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3سو سے نیچےجانے کا امکان

اسلام آباد:  ڈالر کی بے قدری اور پاکستانی روپے کا استحکام کا سلسلہ جاری ہے۔  عالمی اور گلف مارکیٹس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 30 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

گلف مارکیٹس میں  ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ  گئی جس کے بعد  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 88 ڈالر  فی بیرل پر آگئیں۔

خام تیل کی قمیت میں ایک ماہ کے دوارن پانچ ہزار روپے فی بیرل کمی ہوئی، خام تیل کی قمیت فی بیرل 29ہزار روپے سے کم ہوکر 24ہزار فی بیرل تک پہنچ گئی ۔

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری  ہے۔ گزشتہ 2 مہینے میں ڈالر کی قدر میں 50 روپے تک کمی آئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگا، قیمتوں پر وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم 15 اکتوبر کوکریں گے۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں