آج سے بارشوں کےنئے سلسلے کی پیشگوئی

آج سے بارشوں کےنئے سلسلے کی پیشگوئی
سورس: File

پشاور:  محکمہ موسمیات نے  آج ( جمعے) سے اگلے پانچ روز تک خیبر پختونخؤا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر ی۔ 

 خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ اور  برف باری کا امکان ہے جبکہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔


 
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ  بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات کرے۔

مصنف کے بارے میں