واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کو انتہائی اسمارٹ جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دےد یا۔
سابق صدر ٹرمپ نے ایک ریلی کے دوران کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللّٰہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پر حملہ ہوا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو اسرائیل میں ہوا وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔
سابق صدر نےکہا کہ سنہ 2020 میں جب امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کیا تو اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے ’ہمیں مایوس کیا۔‘ انھوں نے کہا سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے امریکی منصوبے میں شرکت سے نیتن یاہو نے آخری وقت میں انکار کر دیا تھا۔
خیال رہے جب سابق صدارتی ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں تھے تو اُن کے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بہت اچھے تعلقات تھے۔
غزہ سے راکٹ حملوں اور اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک دو ہزار 700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس وقت حماس کے پاس 150 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔