فیصل آباد: این اے 108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دے دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی طرف سے ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں ضمنی الیکشن کی کارنر میٹنگ میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے سابق سپیکر قاسم سوری کی موجودگی میں مریم نواز کو قتل کی دھمکی دی۔
فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”
— Senator Tallal Chaudry (@TallalPMLN) October 13, 2022
اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں
الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں@ECP_Pakistan@OfficialDPRPP pic.twitter.com/bu0IwOQHvy
درجنوں لوگوں کی موجودگی میں پی ٹی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے لگے تو میں نے اپنی بیگم کو کہہ دیا تھا کہ میں مریم نواز کو قتل کردوں گا۔ اس پر سب نے تالیاں بجائیں اور قاسم سوری بھی مسکرائے۔