خاور مانیکا کے غیرقانونی احکامات کیوں نہیں مانے؟ سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا 

09:52 PM, 13 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ 

سینئر صحافی اور اینکر نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خاور مانیکا کے احکامات نہ ماننے پر خاور مانیکا نے سیکرٹری فوڈ کی شکایت کی جس پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال سے بھی ٹرانسفر کرا دیا تھا ۔سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

بزدار دور میں خاور مانیکا کو گارڈز سمیت روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو  بھی مہنگا پڑگیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔

مزیدخبریں