لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
سینئر صحافی اور اینکر نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خاور مانیکا کے احکامات نہ ماننے پر خاور مانیکا نے سیکرٹری فوڈ کی شکایت کی جس پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
خاور مانیکا کی شکایت پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ خاور مانیکا نے نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال سے بھی ٹرانسفر کرا دیا تھا، بیوروکریسی کے سینئر جرنلسٹ قیصر کھوکھر کے مطابق سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے خاور مانیکا کے "غیر قانونی احکامات" ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) October 13, 2022
واضح رہے کہ خاور مانیکا نے نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال سے بھی ٹرانسفر کرا دیا تھا ۔سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
بزدار دور میں خاور مانیکا کو گارڈز سمیت روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو بھی مہنگا پڑگیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔