آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یقین دہانی 

09:25 PM, 13 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اینٹونیٹ سائیہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ 

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو دی جانے والی شاندار مدد پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار  آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا میں ہیں۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتائیں گے۔ 

مزیدخبریں