مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

08:24 PM, 13 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی تقرری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے عمر سرفراز چیمہ کو نئی ذمہ داری سے متعلق آگاہ کیا۔  عمر سرفراز چیمہ نے نئی ذمہ داری پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ صوبے کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر سے عمران خان نے استعفیٰ لے لیا تھا جس کے بعد ہاشم ڈوگر نے ٹویٹ کیا تھا کہ عمران خان عمر چیمہ کو وزیر داخلہ بنانا چاہتے ہیں میں نے اسی لیے وزارت چھوڑ دی ہے۔ 

مزیدخبریں