ادارے غلط فہمی میں نہ رہیں تشدد کرکے عزت کرالیں گے، جیل میں ڈالا تو اور زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا: عمران خان کی دھمکی 

ادارے غلط فہمی میں نہ رہیں تشدد کرکے عزت کرالیں گے، جیل میں ڈالا تو اور زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا: عمران خان کی دھمکی 
سورس: File

مردان : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں کو کہ رہا ہوں کہ غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تشدد کرکے عزت کرالیں گے۔ اعظم سواتی کو بھی ننگا کرکے تشدد کیا گیا۔ شہباز گل پر بھی تشدد کیا گیا۔ 

مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے وہ ملک کا غدار ہے۔ اگر مجھ پر مقدمات بنائے اور جیل میں ڈالا تو اور زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ادارے سمجھتے ہیں جس طرح اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد کیا گیا تو وہ تنقید روک لیں گے۔ میں عوام کو کال دیکر عوام کے سمندر کو بلاناچاہتا ہوں۔آج پاکستان کے عوام  ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم دھاندلی کے باوجود  ان کو شکست دیں گے۔ 

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کا باپ ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گیا۔ آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو نکالنا ہے۔ میں ان چوروں کا عدالت میں بھی مقابلہ کر رہا ہوں۔ ہم بھی تشدد کا جواب تشدد سے دینگے۔ اگر آپ تشدد کرکے ہم پر حاوی ہونگے تو ایسا نہیں ہوگا۔ ہم دہشت گردی  نہیں ہونے دینگے۔ 

انہوں نے کہا کہ جو بھی ان کو این آر او دے رہے ہیں، مجھ پر کیس بنا رہے ہیں، میڈیا کو بند کر رہے ہیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں