مردان ، چارسدہ : سابق وزیر اعظم عمران خان نے چارسدہ اور مردان میں پی ٹی آئی کے جلسوں کے دوران نیوٹرلز کےخلاف نعرے لگو دیے ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے چارسدہ میں خطاب کے دوران جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں سے پوچھا کہ انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ کونسی ہے؟
عمران خان کے سوال پر شرکا نے نیوٹرلز ، نیوٹرلز ، نیوٹرلز کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ سابق وزیر اعظم نے نعروں پر قہقہہ لگایا اور کہا کہ پھر سے کہیں ۔
آج پھر طلبہ سے فوج مخالف نعرے لگوادیے
— Javed Iqbal (@javedeqbalpk1) October 13, 2022
عمران نیازی : انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے ؟
طلبہ : نیوٹرل، نیوٹرل ، نیوٹرل
عمران نیازی : ہاہاہا، پھر سے پھر سے pic.twitter.com/qszjFETyg4
بعدازاں مرادن میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بات کو دہرایا کہ فوج کسی صورت نیوٹرل نہیں ہوسکتی ۔ اچھائی یا برائی میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ نیکی اور بدی کی جنگ میں کوئی نیوٹرل نہیں رہ سکتا ۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کیلئے الیکشن کمیشن بھی بک چکا ہے۔ جعلی ووٹ تیار کرلیے گئے ہیں۔