ادارے کی توہین پر سزا دینے کا حق ہے: الیکشن کمیشن کا عمران خان کیخلاف عدالت سے رجوع 

04:33 PM, 13 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے سابق وزیر اعظم   عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا  ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  عمران خان کو سزا دینے کا حق ہے ۔ 

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ     الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 10 کے تحت آئینی ادارے کی توہین پر سزا دینے کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے یہ گزارش رکھنا ضروری ہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر نے جو باتیں کہی ان کو جھٹلایا نہیں گیا ۔انصاف کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے تمام مقدمات ایک ہائیکورٹ میں منتقل کیے جائیں۔

مزیدخبریں