ایف آئی اے نے عدالت سے سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

10:28 AM, 13 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق معزز شخصیت کے بارے متنازعہ ٹویٹ کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرکے سینئر سول جج شبیر بھٹی سے دو روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ۔ وفاقی ایجنسی نے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو رات گئے شہزاد چک فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ۔

اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان ، سردار مصروف خان اور فیصر جدون عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا اور اُن پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا ۔ جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا فوری طور پر پمز ہسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم دیا ۔

مزیدخبریں