لاہوری فرائیڈ فش بنانے کا آسان گھریلو طریقہ

11:45 PM, 13 Oct, 2021

لاہور  یے  ہوں اور کھانے کے شوقین نہ ہوں ایسا نہیں ہو سکتا ،ایسے میں لاہور یے کھانوں پر نت نئے تجربات کرتے نہیں تھکتے ،موسم سرما آتے ہی آج آپ کیلئے ایسی ڈش لائے ہیں جو آپ کی سردیوں کا لطف دوبالا کر دے گی ۔

جی ہاں اب کو بازار جا کر مہنگے داموں مچھلی کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ،اب گھر بیٹھے خود بازاری فرائیڈ فش کے مزے لیں ،فرائیڈ فش کیسے بنتی ہے ،اس کی مکمل تفصیل آج آپ کےسا تھ شیئر کر رہے ہیں ،اس من پسند ڈش کو خود بھی گھر پر ٹرائی کریں اور اس ڈش کو ضرور دوسروں کیساتھ شیئر بھی کریں ۔

اجزاء:

 رہومچھلی ہڈی کے بغیر (دریائی) 1کلو
تیل (تلنے کے لئے) 2کپ
پہاڑی نمک ¼ کپ
میری نیشن: بیسن ¼کپ
سفیدآٹا 2کھانے کے چمچ
ادرک اورلہسن کا پانی 4کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
تازہ پودینہ (کٹا ہوا) ½ کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1چائے کاچمچ
خشک دھنیا (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
اجوائن (کٹی ہوئی) ½ چائے کا چمچ
 گرم مصالحہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
سفید سرکہ 1کھانے کا چمچ
سوڈا بائی کاربونیٹ 1½ چائے کا چمچ
چھڑکاؤ کے لئے :
چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ

طریقہ کار:

بغیر ہڈی کے مچھلی کو 150سے 200گرام کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ان ٹکڑوں پر پہاڑی نمک لگا کر چھلنی میں ڈالیں اور تقریباً 20گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مچھلی کا فالتو پانی نچڑ جائے۔ اب آہستگی سے نمک لگی مچھلی کو دھو کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پیالے میں میری نیشن کے تمام مصالحے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ مچھلی کو 2 سے 3گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔ اب مچھلی کو درمیانی آنچ پر 6 فیصد پکا کر تیل سے نکال کر کمرے کے درجۂ حرارت میں ٹھنڈا کریں۔ کچھ گھنٹے کے بعد اسے دوبارہ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ مکمل پک جائے۔ کچن ٹشو پیپر پر رکھ کر خشک کریں۔ چاٹ مصالحہ چھڑک کر مولی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔آپ دریائی مچھلی کی کوئی اور قسم بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
٭٭٭

مزیدخبریں