بڑے بڑے سیاستدانوں کو اداروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے دیکھا ہے:ندیم افضل چن

PM Imran Khan,Cabinet Meeting,Nadeem Afzal Chann


اسلام آباد:سینئرسیاستدان ندیم افضل چن نے کہا کہ تحریک انصاف کو پارٹی میں موجود چند اہم شخصیات نے نقصان پہنچا یا ،سیاست میں ذاتیات پر نہیں جانا چاہیے ،اداروں کو لڑانے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے ،سیاستدانوں کو اب یہ شیوہ نہیں دیتا ،سیا سی رہنمائوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے زیادہ آرڈیننس نہیں آنے چاہیں ،موجودہ صورتحال پر تناؤ برداشت نہیں کیا جاسکتا، تناؤ کم کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا جب بھی تباؤ پیدا ہوتا ہے یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے ،کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی پر بات کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا  کابینہ میں مثبت بات ہوئی ہے منفی کچھ نہیں ہوا لیکن  معاملات جلدازجلد حل ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام ہے ، پارلیمنٹ کام رہی ہے ، اداروں کو لڑانا سیاستدانوں کو شیوہ نہیں دیتا ،سیاسی رہنمائوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، سیاست میں بیان بازی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ، کسی کی ذاتی خواہشات پر ملک یا ادارے نہیں چلتے ۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ماضی میں اس ملک میں بڑی بڑی تحریکیں جاری رہی ہیں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کو اداروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے دیکھا ہے ،لیکن اب یہ نظام بدلنا ہو گا ،سب کو مل کر ایک ساتھ کام کرنا ہوگا ۔