کراچی :اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیمیں گرفتاری کے لیئے متحرک ہو گئیں ،آغا سراج کی رہائش گاہ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کے گھر پہنچ گئی ،گھر پہنچنے پر نیب کی ٹیم نے آغا سراج کے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی ،ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کو گھر کی حدود میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا ،اس وقت ایک نیب ٹیم کی ایک بڑی تعداد ڈبل کیبن گاڑیوں اور پولیس موبائلوں میں سرکاری اہلکار موجود ہیں ۔
دوسری طرف آغا سراج کی رہائش گاہ میں موجود ان کے عزیز آغا اسد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گھر میں فیملی موجود ہے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنے دینگے،نیب کی ٹیم کو گھر میں جانے کی اجازت نہیں دینگے،نیب کی ٹیم ہمیں مار کر تو گھر میں جا سکتی ہے ورنہ انھیں جانے نہیں دینگے،انہوں نے کہا آغا سراج ہماری برادری کے بڑے ہیںہم انکا بہت احترام کرتے ہیں۔
ہائی کورٹ سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیمیں گرفتاری کیلئے خیابان مجاہد پر آغا سراج کی رہائش گاہ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ان کے گھر کو جانے والے تمام راستوں پر ناکے لگا لئے ،نیب ذرائع کا کہنا ہے آغا سراج درانی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔