میں مقدمات ، گرفتاری اور جیل جانے سے نہیں ڈرتی: مریم نواز

02:47 PM, 13 Oct, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ مقدمات ، گرفتاری اور جیل جانے سے نہیں ڈرتی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی ، نہ نیب سے نہ کسی درخواست دینے والے سے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کریں تاکہ دنیا کو بھی انصاف کا پتا چلے ۔ سچ ایک نہ ایک دن سامنے آتا ہے ۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نیب میں میری بیل کینسل کرنے کی درخواست دینے والے کو دیکھنا چاہتی ہوں ۔ جاننا چاہتی ہوں درخواست لکھنے والا سپر انٹیلی جنٹ کون ہے ۔ نیب کی درخواست دیکھ کر لگا کہ جیسے بچے ڈر رہے ہوں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم ایسے کھاتی ہے ، ایسے بات کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہیں ، عمران خان کی کوئی اخلاقی یا آئینی حیثیت نہیں ۔ یہ جادو ٹونے سے ملک چلانے والی حکومت ہے ۔ جادو ٹونہ اتنا اچھا ہے تو مہنگائی ختم کریں ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 22 کروڑ کے ملک کو جادو ٹونے سے چلایا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم کے بجائے جنات تقرریاں کرتے ہیں ۔ ایک شخص کےلیے پورے ملک کا تماشا بنا دیا گیا ہے ۔ کیا آپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے ۔

مزیدخبریں