لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس موذی مرض سے اب تک جان کی بازی ہارنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 173 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار 578 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد رہی۔
پاکستان میں عالمی وبا سے متاثر شہریوں کی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے جبکہ 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد چار لاکھ تریسٹھ ہزار 703، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 76 ہزار 194، پنجاب میں چار لاکھ چھتیس ہزار 720، اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار دو سو اکتالیس، بلوچستان میں تیتیس ہزار بانوے، آزاد کشمیر میں چونتیس ہزار تین سو ساٹھ اور گلگت بلتستان میں دس ہزار 359 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ریکارڈ ہوئیں جہاں 12 ہزار 800 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار 505، خیبر پختونخوا 5 ہزار 657، اسلام آباد 935، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔