کرونا کی روک تھام کیلئے نئی پابندیاں آگئیں"میڈیم ،ہائی ،ویری ہائی"

05:14 PM, 13 Oct, 2020

لندن :حکومت برطانیہ نے کرونا کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے پابندیوں کو تین نئے درجات میں متعارف کر وا دیا ،ان پابندیوں پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اطلاق کروایا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں جہاں ایک دفعہ پھر کرونانے آنکھیں دکھانی شروع کر دی ہیں وہیں حکومت برطانیہ نے کرونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے نئے اقدامات کرنے پر عمل در آمد کروانا شروع کر دیا ہے ۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پابندیوں کے تین درجات متعارف کرا دیے گئے،ان کیٹیگریز کے اطلاق سے قبل پارلیمنٹ سے ان کی منظوری لی جائے گی،اس سلسلے میں پارلیمنٹ سے بورس جانسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے تاہم آئندہ آنے والے ہفتے اور مہینے مشکل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچوں کی تعلیم اور ملکی معیشت متاثر ہوگی۔

برطانوی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اب کرونا پابندیوں کے تین درجے متعارف کرائے جا رہے ہیں جن میں ’میڈیم، ہائی اور ویری ہائی‘ شامل ہیں،نئی حکمت عملی کے تحت پابندیوں کے میڈیم الرٹ میں ملک کے بہت سے علاقے شامل ہوں گے جہاں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، ہائی الرٹ میں کرونا پھیلاؤ کو ایک گھر سے دوسرے گھر پھیلنے سے روکا جائے گا، ویری ہائی الرٹ وہاں ہوگا جہاں کرونا کا پھیلاؤ بہت تیزی کے ساتھ ہو رہا ہوگا، اس میں بارز، کلب اور جم بند ہوں گے۔

مزیدخبریں