گورنر سندھ کا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ

08:24 PM, 13 Oct, 2019

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کے کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔

 

عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس کے ساتھ آگے چلنے کی خواہاں ہے اور یہی وزیراعظم پاکستان کی پالیسی ہے۔

 

گورنر سندھ نے مزید کہ مستقبل میں بھی ملک، بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے۔

 

مزیدخبریں