حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

02:05 PM, 13 Oct, 2019

کراچی: معروف اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کے گن گاتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ نیمل خاور انتہائی خوبصورت پینٹنگ بنانے میں مصروف ہیں۔

اداکار نے اس تصور پر اہلیہ نیمل خاور کی تعریوں کے پل باندھ دیئے اور لکھا کہ انہوں نے یہ پینٹنگ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بنائی ہے۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں سوال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ جذبات کیسے ہوں گے جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ کی بیوی آپ سے بھی زیادہ ٹیلینٹڈ ہے؟ جس کے جواب بھی انہوں نے خود ہی لکھا کہ یہ بے حد فخر اور خوشی کی بات ہے۔

اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کی تعریف میں کئی پوسٹس شئیر کر چکے ہیں جن کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزیدخبریں