لاہور : سکینڈل کوئین اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اگر ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوجائے تو ملک خودبخود ترقی کے راستے پر چل پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ارض پاک کو حاصل کرنے کیلئے جس طرح سے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اورآج وہ لاکھوں قرنیاں اپنا حق طلب کررہی ہیں اور یہ حق ہم اسی صور ت میں ادا کرسکتے ہیں جب ہم سب مل کر ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر صرف قومی مفاد کیلئے بے لوث کام کریں ۔
انہوں نے کہا کہ سڑکیں بنانے، بڑی عمارتیں کھڑی کرنے اورقیمتی گاڑیوں کے آجانے سے کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔ وینا نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوں کابڑا عمل دخل ہوتا ہے ، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔
میرے نزدیک ہر انسان ہی خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں ۔