خلیجی خطے میں ثالثی کا کردار وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے، فردوس عاشق

12:48 PM, 13 Oct, 2019

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خلیجی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں نئے ، بااعتماد ،باوقار ، روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ خلیجی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

مزیدخبریں