کرتار پور راہداری کا افتتاح،جنونی مودی پاکستان آئیں گے،بھارتی میڈیا

10:59 AM, 13 Oct, 2019

نئی دہلی:اپنے انتہا پسند اور جنونی رویے کی وجہ سے شہرت رکھنے اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والے بھارتی وزیراعظم کے بارے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل کی ٹویٹ کا حوالہ دیا بھی دیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

ہرسیمرات کور بادل کے مطابق سکھ کمیونٹی کا کرتارپور صاحب کے دیدار کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو تاریخ رقم ہو گی جب نریندر مودی کرتارپور کا افتتاح کریں گے۔

جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی جبکہ اس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔

مزیدخبریں