امریکی محکمہ دفاع پر سائبر حملہ

امریکی محکمہ دفاع پر سائبر حملہ
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن :نامعلوم ہیکرز نے امریکی محکمہ دفاع پر حملہ کر دیا ، اہم اور حساس معلومات کو چوری کر لی گئیں ، ہزاروں ورکرز کا ڈیٹا بھی غائب ہے ۔

خبررساں ادارے کے مطابق ہیکرز کے حملے سے امریکی محکمہ دفاع کی حساس معلومات تو متاثر ہوئی ہیں ، اس کے ساتھ ہزاروں ورکز کی نجی معلومات بھی ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں جس سے پورے ادارے میں افرا تفری کا ماحول ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیکرز نے ملازمین کے کریڈٹ کارڈز تک بھی رسائی حاصل کی ہے جس کو امریکی محکمہ دفاع میں بڑی خامی قرار دیا جا رہا ہے ، محکمہ دفاع کے اہلکار  نے انکشاف کیا کہ ہیکنگ کا یہ واقعہ کئی ماہ پہلے رونما ہوا تھاجبکہ حکام کو اس کی اب اطلاع ہوئی ہے ۔

ہزاروں ملازمین اس اطلاع سے محروم ہیں کہ آخر یہ واقعہ کیسے رونما ہوئے اور نہ ان کو بتایا گیا ہے کہ ان کی ذاتی معلومات ہیکرز تک پہنچ گئی ہیں ۔