لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں دھماکے کی آواز سنی گئی

01:52 PM, 13 Oct, 2018

لاہور:صوبائی دارالحکومت کے اہم ترین علاقے گڑھی شاہو میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں گڑھی شاہو کے علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ ایک گھر سے مشکوک اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔

 دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گھر کی تلاشی لی ۔

تلاشی کے دوران گھر سے تین گولے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیسنے گولے برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گولے ناکارہ بنادئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں مزید سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں