سعودی عرب سے خروج نہائی پر جانے والے کارکنان کی باقیماندہ میڈیکل انشورنس فیس واپس ہوگی

12:15 PM, 13 Oct, 2018

جدہ: ہیلتھ انشورنس کونسل نے واضح کیا ہے کہ خروج نہائی پر سعودی عرب سے جانے والے غیر ملکی کے میڈیکل انشورنس کی باقیماندہ فیس واپس ہوگی۔آجر انشورنس کمپنی سے باقیماندہ فیس حاصل کرنے کا مجاز ہے۔

مشترکہ میڈیکل انشورنس اسکیم کا آغاز جولائی 2018ء سے ہوا ہے۔ اس میں 10نئے اضافے کئے گئے ہیں۔ آئندہ معتمرین اور گھریلو عملے کو بھی میڈیکل انشورنس اسکیموں میں شامل کرنے کا پروگرام ہے۔ قدیم میڈیکل انشورنس دستاویز جولائی 2019ء سے غیر موثر ہوجائے گی۔ ہیلتھ انشورنس کونسل نے توجہ دلائی کہ آجر اجیر کی بیوی کی ملازمت کی صورت میں اس کے لئے انشورنس اسکیم حاصل کرنے کا پابند ہے البتہ آجر پر اس حوالے پر کوئی پابندی نہیں کہ وہ آجیر کے اہل و عیال کی بھی انشورنس کرائے۔

اگر فریقین کے معاہدے میں یہ پہلو شامل ہو گا تو بات دیگر ہے۔ ہیلتھ انشورنس کونسل 95فیصد خدمات آن لائن فراہم کرنے لگی۔ سال رواں کے دوران اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔مختلف ممالک کے 73لاکھ غیر ملکی میڈیکل انشورنس حاصل کئے ہوئے ہیں۔ سعودیوں کی تعداد27لاکھ ہے۔ ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ انتہائی موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کیلئے کئے جانے والے آپریشن پر انشورنس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 20ہزار ریال کا خرچ انشورنس کمپنی دیگی۔

مزیدخبریں