کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز،پانچ سال میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے:وزیراعظم عمران خان

12:10 PM, 13 Oct, 2018

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر’ کلین اینڈ گرین‘ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا جبکہ طالبات سے گلوبل وارمنگ سے متعلق سوال بھی کئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی کالج پہنچے اور علامتی طور پر جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر طالبات سے گلوبل وارمنگ سے متعلق پوچھا جبکہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہگلوبل وارمنگ سے متاثرملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے ،درجہ حرارت بڑھنے سے دریاؤں میں زیادہ پانی آئےگا،سیلاب آئیں گے اوردرخت بڑھنے سے زیرزمین پانی کی سطح اوپرآئےگی۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا تو لگا کہ یہ ناممکن ہے،سکول کے بچوں نے کینسر ہسپتال کیلئے کامیاب مہم چلائی ،کینسرہسپتال کا فنڈ اکٹھا کرنے خیبر سے کراچی کے سکولوں میں گیا،شوکت خانم ہسپتال کیلئے مجھے بہت زیادہ پیسے اکٹھا کرنے تھے،میں نے بچوں سے کہا کہ آپ میری ٹیم کا حصہ بنیں،شوکت خانم کی تعمیر میں بچوں کا بڑا ہاتھ ہے ،ان کی محنت سے ہسپتال بنا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہاں لوگ دریاؤں میں آلودگی پھیلاتے ہیں ،یورپ میں آلودگی کم ہے اوردریا صاف ہیں ۔آلودگی سے انسان کی عمر میں اوسطاً 11سال کم ہوتے ہیں ،ہرا پاکستان کا مطلب ماحول کی آلودگی صاف کردیتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج سے ملک بھر میں پودے لگانے کی مہم شروع کی جائے گی،پانچ سال میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے،دس ارب درختوں سےپاکستان میں بارش کا سسٹم تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کرنی ہیں ۔

مزیدخبریں