واشنگٹن :وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان مسلم لیگ(ن ) اور پاک فوج کو آپس میں لڑوانے کا خواب دیکھ رہے ہیں جوکبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے اور ان کے بیان کا مقصد مسلح افواج کو بدنام اوربیرونی طاقتوں کوخوش کرنا ہے۔
احسن اقبال نے اس ٹوئٹ کے جواب میںکہا ہے کہ خان صاحب آپ اپنے مقاصد کیلئے ن لیگ اور پاک فوج کو لڑوانے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ،آپ کے لئے یہی بہتر ہے کہ سیاست میں پاک فوج کو شامل نہ کریں۔