ممبئی: بالی و وڈ اداکار عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپر سٹار “ اور اجے دیوگن کی فلم ”گول مال اگین“ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”سیکرٹ سپر سٹار “ اور”گول مال اگین“ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا ہے۔دونوں فلموں کے انتہائی کم مناظر کاٹے گئے ہیں۔فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ میں عامر خان اور زائرہ وسیم اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کے ہدایتکار ادویت چندن ہیں ،فلم رواں سال19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
دوسری جانب فلم ”گول مال اگین “ کے ہدایتکار روہت شیٹھی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن،تبو ، ارشد وارثی ،پرنیتی چوپڑا،توشار کپور، شریاس تلپاڈیاور کنعال کھیمو کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
عامر خان اور اجے دیوگن کی فلم کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا
11:21 PM, 13 Oct, 2017