اسلام آباد:ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، ان اہداف میں ترجیحات کے تعین اور ان کے عملی نفاذ کے لیے قابل عمل فریم ورک تشکیل دے کر متعلقہ حکومتوں ، اداروں اور وزارتوں کے مابین تعاون کو یقینی بنانے کے لیے وزارت میں قائم پائیدار ترقی کے اہداف کو سپورٹ یونٹ اپنا بھر پور کردار یقینی بنانا شامل ہے ۔
ا نہوں نے ان خیالات کا اظہار اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہم ستونوں میں عوام ، امن ، خوشحالی ، زمین اور شراکت داری کے حوالے سے مربوط حکمت عملی ان حصول کے اہداف کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کی حکمت عملی طے کرتے عام آدمی ، اس کی فلاح اور اس کی زندگی پر ان اہداف کے بہترین اثرات کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے ان اہداف کے حوصول کو یقینی بنانے کے لیے تین بنیادی ترجیحات کا تعین کیا ہے۔