لاہور: پیٹ میں اچانک بہت شدید درد محسوس ہونا یقینا ایک خطرناک علامت ہے جس سے جان بھی جا سکتی ہے۔
اگر آپکے پیٹ میں کبھی بھی اچانک شدید درد اٹھتا ہے تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، مثلاً شدید قبض، اپینڈکس، کوئی رسولی یا آنت میں زخم یا سوراخ ہونااور اگر آ پ کو بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور کسی طرح پیاس نہیں بجھ رہی تو یہ بھی بہت فکر مندی کی بات ہے۔ اس کیفیت کو پولی ڈپسیا کہتے ہیں اور عموماً یہ ذیابیطس کی علامات میں سے ایک ہے۔
جب آپ کے خون میں شوگر کا لیول بہت بڑھ جاتا ہے تو آپ کے گردے زیادہ پیشاب پیدا کرتے ہیں تاکہ جسم اضافی گلوکوز سے نجات حاصل کرسکے۔ اس کے نتیجے میں آپ کو بار بار پیاس محسوس ہوتی ہے اور بار بار واش روم بھی جانا پڑتا ہے۔ ایسے میں آپ کو فوری طور پر بلڈ گلوکوز کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
اگر آپکے پیٹ میں اچانک شدید درد ہوتا ہے تو یہ انتہائی خطرناک بیماری کی علامت ہے
09:25 PM, 13 Oct, 2017