ختم نبوت ہمارے ایمان میں شامل ، اس پر غیرمتزلزل ایمان ہے، شہباز شریف

 ختم نبوت ہمارے ایمان میں شامل ، اس پر غیرمتزلزل ایمان ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے۔ ختم نبوت ہمارے ایمان میں شامل ہے اور پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ویڈیولنک کے ذریعے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے صدر نواز شریف نے ختم نبوت کے قانون سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے سمجھ بوجھ سےکام لیا جائے اور تمام معاملات تدبرا ور تحمل سے طے کیے جائیں۔ ہمیں وطن عزیز میں قیام امن کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔