غزہ سٹی: فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ایک ماہ کے دوران غزہ کا دورہ کریں گے، گذشتہ ایک عشرے میں ان کا غزہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق ایک روز قبل فتح اور اس کی حریف حماس کے درمیان مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات کے بعد اختلافات کے خاتمے کا سمجھوتا طے پا گیا تھا۔ فلسطینی صدر کی جماعت فتح کے عہدہدار زکریا آل آغا نے بتایا کہ اس سمجھوتے کے تحت حال ہی میں غزہ کی پٹی کے خلاف کئے گئے تمام اقدامات واپس لے لئے جائیں گے۔
ان میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ میں بجلی مہیا کرنے کے لیے رقم میں نمایاں کمی بھی شامل ہے۔اس کی وجہ سے غزہ کے مکینوں کو دن میں صرف چند گھنٹے کے لیے ہی بجلی دستیاب ہوتی ہے۔