پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا : شہباز شریف

05:21 PM, 13 Oct, 2017

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے اس لئے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن کا مقصد عوام کو احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے اس دن کا بنیادی مقصد شہریوں کو قدرتی آفات کی صورت میں اپنی مددآپ کرنے کے قابل بنانا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قدرتی آفات وحادثات سے بچا جا سکتا ہے


شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آفات سے نمٹنے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے خطیر بجٹ مختص کیا ہوا ہے کسی بھی ناگہانی آفت میں جدید سہولیات سے استفادہ کر کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں