جنوبی وزیرستان :جنوبی وزیر ستان میں پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ مشاق گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں پائلٹ سمیت تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان کی تحصیل وانا میں وانا ایئرسٹرپ سے تربیتی طیارے مشاق نے اڑان بھری ہی تھی کہ کچھ دیر بعدوانا سٹیڈیم کے قریب ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔پائلٹ سمیت تینوں افراد محفوظ رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔