ممبئی:عامر خان کے رویے کے باعث معروف اداکارہ کتر ینہ کیف نے عامر خان سے ناراض ہو گئی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور ثناء شیخ"دنگل گرل"فلم ٹھگس آف ہندستان میں مر کزی کردار ادا کر رہی ہیں لیکن عامر خان کترینہ کیف پر دنگل گرل کو زیادہ فوقیت دے رہے ہیں ۔ عامر خان نے اس رویے کے باعث کترینہ کیف عامر خان سے خفا نظر آرہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق "دنگل گرل"ثناء شیح فلم میں عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی کیونکہ عامر اور کترینہ کے درمیان کچھ خاص اچھے تعلقات نہیں ہیں ۔
عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کترینہ کے بارے میں ریمارکس دئیے جو اچھے نہیں تھے اور ان کے ریمارکس نے کترینہ کو افسردہ کر دیا ہے۔یاد رہے کترینہ فلم "جگاجاسوس"کی ناکامی کے بعد اپنی آنے والی فلم "ٹھگس آف ہندستان " میں اپنی کارکردگی کو لے کر پریشان نظر آرہی ہیں۔