ہماری تو قسمت خراب ہی ہے،ڈاکٹر عاصم کا اعتراف

12:32 PM, 13 Oct, 2017

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تو قسمت خراب ہے۔ سب کے سامنے ہے کہ نواز شریف اور فیملی کس طرح مقدمات کا سامنا کررہی ہے اور میں کیسے کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے جیلوں سے مقدمات کا سامنا کیا  جبکہ شریف خاندان محلات میں بیٹھ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ان کی پیشی پر کبھی بھی پارٹی کارکن نہیں آئے اور نہ ہی کبھی نعرے بازی ہوئی لیکن یہ کارکن لے کر آتے ہیں۔یہ کس قسم کا قانون ہے، کیا پاکستان دو ہیں، انصاف دہرا ہے یا قانون دو ہیں؟۔

مزیدخبریں