کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی نے وائٹ ہاؤس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 31ہوگئی۔ 25 ہزار افرادلاپتہ ہو گئے ۔8ہزار فائر فائٹزر ، 70 ہیلی کاپٹرز اور 30 جہاز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ آگ کےباعث 2لاکھ ایکڑرقبہ راکھ کاڈھیر بن گیا۔جس کے بعد امریکی صدر نے آگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
جنگل میں لگی آگ نے سونوما کاؤنٹی میں 17، مینڈوسینو میں 8، یوبا میں 4 اور ناپا کاؤنٹی میں 2 افراد کی جان لے لی ۔ناپا اور سونوما کاؤنٹی کی 5 ہزار 8 سو افراد پر مشتمل پوری کی پوری آبادی محفوظ مقامات پر منتقل کر دی گئی ۔آگ کے باعث بڑھتی ہوئی تپش اور دھواں سان فرانسسکو کی جانب بڑھنے لگا۔