2016‎ء کے دوران سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں نے کفیلوں کے خلاف 20ہزار شکایات درج کروائی

11:31 AM, 13 Oct, 2017

سعودی گھریلوخادماﺅں کے متعلق نئے انکشاف نے ہلچل مچادی

ریاض: 2016ء کے دوران گھریلو ملازماؤں نے اپنے کفیلوں کے خلاف وزارت محنت و سماجی فروغ کے ماتحت لیبر کمیٹیوں کے یہاں 20ہزار شکایات درج کرائیں۔

الوطن اخبار کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ 63فیصد شکایات (13100) مصالحت کے ذریعے نمٹا دی گئیں۔ 4685 (22فیصد)شکایات پر باقاعدہ فیصلے جاری ہوئے۔ 1189(6فیصد)شکایات مسترد کر دی گئیں۔ 669(3فیصد) شکایات دیگر کمیٹیوں کے سپرد کر دی گئیں۔ وزارت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق شکایات کے سلسلہ میں انتہائی کوشش یہ ہوتی ہے کہ فریقین کے تنازعات صلح صفائی کے ذریعے طے ہو جائیں۔ اس کے خوشگواراثرات آجر اور اجیر دونوں کو پہنچتے ہیں۔

وزارت محنت کے ترجمان نے غیر ملکی ملازمین کو حقوق کی آگہی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آجر کسی بھی اجیر کا حق ادا نہ کر رہا ہو تو ایسی صورت میں آجیر اجر کے خلاف مکتب العمل سے رجوع کر سکتا ہے۔ اگر اسے مکتب العمل سے انصاف نہ مل رہا ہو تو ایسی حالت میں اسے محکمہ جاتی عدالت کے ہاں اپنا مقدمہ پیش کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

مزیدخبریں