ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پر حملے کی کوشش کی گئی، رپورٹ

11:16 AM, 13 Oct, 2017

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر نیب نے رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو پیش کر دی۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت میں پیش آنے والے واقعے سے ہیڈ کوارٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ٹیم کو ڈائس سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر کے نہ ہٹنے پر دھکے دیئے گئے اور ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پر حملے کی کوشش کی گئی۔

یاد رہے مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیشی کے دوران احتساب عدالت میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث عدالت کو بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی کرنا پڑی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں