ہنگامہ آرائی احاطہ عدالت میں نہیں باہر ہوئی، طلال چودھری

10:52 AM, 13 Oct, 2017

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج احتساب عدالت میں پیش ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے جبکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمارے لیے سب سے زیادہ قابل احترام عدالت ہے اور وکیل پر تشدد کا واقعہ عدالت میں نہیں باہر سڑک پر ہوا ہے۔ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے وکیل کو کسی وجہ سے چھوٹ لگی ہے۔

انہوں نے بتایا ہمارے چند ذمے داران عدالت کے اندر جاتے ہیں باقی باہر رک جاتے ہیں اور سب کو ذمے داری کا احساس کرنا ہے کہ عدالت کی کارروائی میں خلل نہ پڑے جبکہ وکلا اور بار کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں گے۔

طلال چودھری نے کہا ایم پی ایز نے چودھری منیر کے گھر باہر دھرنا نہیں دیا بلکہ وہ مریم نواز سے ملاقات کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے میں کوئی سیاسی کارکن یا رہنما ملوث نہیں تھا کیونکہ ہماری قیادت کو کارکنوں کو عزت اور احترام دینا آتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں