حوالگی کے وقت جوشوا بوائل کا امریکی طیارے میں بیٹھنے سے انکار

10:32 AM, 13 Oct, 2017

اسلام آباد: کرم ایجنسی میں پاک فوج کےآپریشن کے دوران بازیاب ہونےوالے غیر ملکیوں کو امریکی کمانڈوز کے حوالے کر دیا گیا جن میں کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اسکی امریکی اہلیہ کیتلان کولمین اور 3 بچے شامل ہیں۔ حوالگی کے وقت جوشوابوائل نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوشوابوائل کو مشتبہ دہشتگرد خاتون سے پہلی شادی پر امریکا میں سزا کا بھی خدشہ ہے۔گزشتہ روز پاک فوج نے امریکی خفیہ اداروں کی اطلاعات پر کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کر کے کینیڈین فیملی کو بازیاب کرایا تھا۔

یاد رہے کینیڈین شہری جوشوابوئل اور ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین کو طالبان نے 2012ءمیں افغانستان سے اغواءکیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے امریکہ سے اپنے 3ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں