چوہدری منیر کے گھر مریم نواز کی زیر صدارت لیگی رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس جاری

10:16 AM, 13 Oct, 2017

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ن لیگ کے سینئر رہنماﺅں کے اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر واپس چلے گئے۔ اس موقع پر ن لیگ کے سینئر رہنما و وزرا پرویز رشید ، آصف کرمانی، دانیال عزیز ، مائزہ حمید، مصدق ملک، عابد شیر علی، طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ چوہدری منیر کے گھر پہنچے۔

چوہدری منیر کے گھر پر مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مریم نواز کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں